Quote image editor
“اسی تشکیک نے اسے انسانوں کی فطرت کے بارے میں بھی گہرے خیالات میں مبتلا کر دیا۔ وہ سوچتا کہ انسان بھیڑ بکریوں کی مانند ہیں، بے اختیار اور بے بس، جن کی باگ ڈور زندگی کے بے رحم ہاتھوں میں ہے۔ یہ زندگی، ایک سنگدل چرواہے کی طرح، انسان کو اس کی خواہشات اور مرضی کے برخلاف ایک نہ ختم ہونے والے سفر کی جانب ہانکتی ہے۔ وہ زندگی کو ایک ایسا نظام سمجھنے لگا تھا جہاں ہر شے ایک قوت کے ماتحت ہے، اور ہر کوشش محض ایک فریب کی بازگشت۔” — Muhammad Ijaz Ul Haq
اسی تشکیک نے اسے انسانوں کی فطرت کے بارے میں بھی گہرے خیالات میں مبتلا کر دیا۔ وہ سوچتا کہ انسان بھیڑ بکریوں کی مانند ہیں، بے اختیار اور بے بس، جن کی باگ ڈور زندگی کے بے رحم ہاتھوں میں ہے۔ یہ زندگی، ایک سنگدل چرواہے کی طرح، انسان کو اس کی خواہشات اور مرضی کے برخلاف ایک نہ ختم ہونے والے سفر کی جانب ہانکتی ہے۔ وہ زندگی کو ایک ایسا نظام سمجھنے لگا تھا جہاں ہر شے ایک قوت کے ماتحت ہے، اور ہر کوشش محض ایک فریب کی بازگشت۔