Quote image editor
“تجھے واپس میں لاوں کیسے تیرے بن جینا، اس دل کو سکھاوں کیسے ہوں دل شکستہ، تجھے واپس میں لاوں کیسے تجھے یاد کر کے جو گرتے ہیں آنسو میرے دنیا والوں سے ان کو چھپاوں کیسے بعد تیرے جو کچھ بھی ہے بیتا مجھ پر داستاں وہ میں تجھ کو سناوں کیسے وہ جو سویا تو اس دن تو نہ اٹھا کبھی رہا سوچتا میں کہ تجھ کو جگاوں کیسے پوچھتے ہیں یہ جو مجھ سے کہ تو کیسا تھا تیری عظمت کا انکو بتاوں کیسے تجھے بچھڑے اک عرصہ اب ہونے کو ہے مگر اس دل کو یہ یقیں میں دلاوں کیسے چہرے کی اس ہنسی پہ نہ جاو یاروں تم کو دل کے زخم میں دکھاوں کیسے تیرے ہونے سے ہی ہنستا تھا یہ دل سعدی ہوں پریشاں اب اس کو ہنساوں کیسے (سعد سلمان سعدی)” — Saad Salman
تجھے واپس میں لاوں کیسے
تیرے بن جینا، اس دل کو سکھاوں کیسے
ہوں دل شکستہ، تجھے واپس میں لاوں کیسے
تجھے یاد کر کے جو گرتے ہیں آنسو میرے
دنیا والوں سے ان کو چھپاوں کیسے
بعد تیرے جو کچھ بھی ہے بیتا مجھ پر
داستاں وہ میں تجھ کو سناوں کیسے
وہ جو سویا تو اس دن تو نہ اٹھا کبھی
رہا سوچتا میں کہ تجھ کو جگاوں کیسے
پوچھتے ہیں یہ جو مجھ سے کہ تو کیسا تھا
تیری عظمت کا انکو بتاوں کیسے
تجھے بچھڑے اک عرصہ اب ہونے کو ہے
مگر اس دل کو یہ یقیں میں دلاوں کیسے
چہرے کی اس ہنسی پہ نہ جاو یاروں
تم کو دل کے زخم میں دکھاوں کیسے
تیرے ہونے سے ہی ہنستا تھا یہ دل سعدی
ہوں پریشاں اب اس کو ہنساوں کیسے
(سعد سلمان سعدی)