Quote image editor
“فن پارہ یہ کتابوں کی صف صف جلدیں کاغذوں کا فضول استعمال روشنائی کا شاندار اسراف سیدھے سیدھے سے کچھ سیہ دھبّے جن کو توجیہ آج تک نہ ہوئی چند خوش ذوق کم نصیبوں نے بسر اوقات کے لیے شائد یہ لکیریں بکھیر ڈالی ہیں کتنی ہی بے قصور نسلوں نے ان کوپڑھنے کے جرم میں تا عمر لے کے کشکول علم و حکمت و فن کو بہ کو جاں کی بھیک مانگی ہے آہ! یہ وقت کا عذاب الیم وقت، خلاّق، بے شعور، قدیم ساری تعریفیں ان اندھیروں کی جن کی پرتو، نہ کوئی پرچھائی آہ! یہ زندگی کی تنہائی سوچنا اور سوچتے رہنا چند معصوم پاگلوں کی سزا آج میں نے بھی سوچ رکھا ہے وقت سے انتقام لینے کو یونہی تا شام سادے کاغذ پر ٹیڑھے ٹیڑھے خطوط کھینچے جائیں” — Jaun Elia
فن پارہ
یہ کتابوں کی صف صف جلدیں
کاغذوں کا فضول استعمال
روشنائی کا شاندار اسراف
سیدھے سیدھے سے کچھ سیہ دھبّے
جن کو توجیہ آج تک نہ ہوئی
چند خوش ذوق کم نصیبوں نے
بسر اوقات کے لیے شائد
یہ لکیریں بکھیر ڈالی ہیں
کتنی ہی بے قصور نسلوں نے
ان کوپڑھنے کے جرم میں تا عمر
لے کے کشکول علم و حکمت و فن
کو بہ کو جاں کی بھیک مانگی ہے
آہ! یہ وقت کا عذاب الیم
وقت، خلاّق، بے شعور، قدیم
ساری تعریفیں ان اندھیروں کی
جن کی پرتو، نہ کوئی پرچھائی
آہ! یہ زندگی کی تنہائی
سوچنا اور سوچتے رہنا
چند معصوم پاگلوں کی سزا
آج میں نے بھی سوچ رکھا ہے
وقت سے انتقام لینے کو
یونہی تا شام سادے کاغذ پر
ٹیڑھے ٹیڑھے خطوط کھینچے جائیں