Quote image editor
“یہ زخم سارے بے دوا یہ چاک سارے بے رفو کسی پہ راکھ چاند کی کسی پہ اوس کا لہو یہ ہے بھی یا نہیں، بتا یہ ہے، کہ محض جال ہے مرے تمہارے عنکبوتِ وہم کا بُنا ہوا جو ہے تو اس کا کیا کریں نہیں ہے تو بھی کیا کریں بتا ، بتا ، بتا ، بتا” — Faiz Ahmad Faiz
یہ زخم سارے بے دوا
یہ چاک سارے بے رفو
کسی پہ راکھ چاند کی
کسی پہ اوس کا لہو
یہ ہے بھی یا نہیں، بتا
یہ ہے، کہ محض جال ہے
مرے تمہارے عنکبوتِ وہم کا بُنا ہوا
جو ہے تو اس کا کیا کریں
نہیں ہے تو بھی کیا کریں
بتا ، بتا ،
بتا ، بتا