“میرا اب بھی یہی ایمان ہے کہ انسان کائنات کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ وہ ستاروں پر کمند ڈال سکتا ہے پہاڑوں کے دل چیر دیتا ہے۔ آسمان و زمین کی ہر قوت کو مسخر کر لیتاہے لیکن جذبہ آفرینش کی رو کو اپنی مرضی سے نہیں بہا سکتااور فطرت کے تخلیقی منصوبوں میں دخل نہیں دے سکتا۔ توشے بلے کی مجھے ضرورت تھی مادر فطرت کو نہ تھی۔” LovePowerCreationHumanGenesis Book:Gadaria: Ujlay Phool / گڈریا: اجلے پھول Source: Gadaria: Ujlay Phool / گڈریا: اجلے پھول
“بس عبادت کی اتنی ساری حقیقت ہے بابو لوکا! عبادت کا بانڈھا تیار ہوسائیں کے کرم کی نظر پڑ جائےتو باگوباگ ہو جاتا ہے۔ قیمت وہ ملتی ہے جو نہ سان میں نہ گمان میں۔ پر جو بانڈھا ہی پاس نہ ہو _____ تو خالی بندے پر کیا نظر پڑنی ہے ! کدھر سے عطا آنی ہے ! کدھر سے نوازا جانا ہے ____؟؟ بانڈھا تیار رکھ اور اس کی نظر راہ دیکھ____!!” SufismSufiWaitAjarIbadatQeemat Book:Mann Chalay Ka Sauda / من چلے کا سودا Source: Mann Chalay Ka Sauda / من چلے کا سودا