“تاریخ کے حساس اِنسانوں نے اپنی زِندگی کا زیادہ حصّہ اداس رہ کر گزارا ہے۔ زِندگی میں خوش رہنے کے لیے بہت زیادہ ہمّت بلکہ بہت زیادہ بےحسی چاہیے۔ جون ایلیأ” SadnessIntelligenceHappiness In Life Author:Jaun Elia
“فن پارہ یہ کتابوں کی صف صف جلدیں کاغذوں کا فضول استعمال روشنائی کا شاندار اسراف سیدھے سیدھے سے کچھ سیہ دھبّے جن کو توجیہ آج تک نہ ہوئی چند خوش ذوق کم نصیبوں نے بسر اوقات کے لیے شائد یہ لکیریں بکھیر ڈالی ہیں کتنی ہی بے قصور نسلوں نے ان کوپڑھنے کے جرم میں تا عمر لے کے کشکول علم و حکمت و فن کو بہ کو جاں کی بھیک مانگی ہے آہ! یہ وقت کا عذاب الیم وقت، خلاّق، بے شعور، قدیم ساری تعریفیں ان اندھیروں کی جن کی پرتو، نہ کوئی پرچھائی آہ! یہ زندگی کی تنہائی سوچنا اور سوچتے رہنا چند معصوم پاگلوں کی سزا آج میں نے بھی سوچ رکھا ہے وقت سے انتقام لینے کو یونہی تا شام سادے کاغذ پر ٹیڑھے ٹیڑھے خطوط کھینچے جائیں” BooksUrdu PoetryUrduUrdu LiiteratureJaun Elia Book:Lekin / لیکن Source: Lekin / لیکن