Quotessence
Home / Quotes / Quote by Fahmida Riaz

Quote by Fahmida Riaz

“ہیجڑے کی سرگوشی ( ہیجڑے کا رجز" کے طنز کے جواب میں ") ! میں اور میرا رجز کیا صدیوں تلک شمشیر تھامے ہاتھ میں ، پہرہ دیا ہے روز و شب محلوں کا تھا میں پاسباں چڑیا نہ مارے پر جہاں ایک وقت تھا یہ دیس تھا جب خوش ادا میں شادمانی کا نقیبِ خاص تھا بے شک ہے مِرے اب و جد کی نسل مجھ میں منقطع بے تخم جیسے اِک شجر معدوم جو ہو جاۓ گا میں " تا قیامت " کے مقابل " مختصر " کی داستاں بس اس لیے سب کی نظر میں ، میں رہا رحمت کے ساۓ میں سدا بھولے سے میری بد دعا لیتا نہ تھا چھوٹا بڑا بدلا جہاں اب یاں فقط اِک شور ہے جن کے دماغ و قلب کی افسردگی ان پر عیاں سنتا ہوں ان کی گالیاں اس دور میں اس شور میں !کیا کر سکوں گا میں بھلا اس سوچ میں تکنے لگا سوےَ فلک میں ناگہاں مجھ کو نظر آنے لگے کڑیل جواں ، کھولے ہوۓ چھاتے ، فضا میں دور سے آتے ہوۓ سوےَ زمیں اور ان میں تھیں دو لڑکیاں آتی ہوئیں ؟آتے ہوۓ ؟ یہ فرق غائب ہو گیا کچھ لوگ تو کرنے لگے آہ و بکا ! ہے ہے غضب ! اندھیر ہے مردوں کے جیسے کام جب کرنے لگیں گی عورتیں یہ ریش ، یہ سبلت بھلا کس کام کی رہ جائے گی کیا مرد ہی اب حاملہ ہو جائیں گے اب ہم مذکر اور مؤنث کس طرح کہہ پائیں گے !ملعون کیا اب مومنوں سے فارسی بلوائیں گے ایسے خیال آنے لگے اور دل کو دہلانے لگے تانیث اور تذکیر میں الجھاؤ پھیلانے لگے مجنوں نظر آنے لگیں لیلیٰ نظر آنے لگے ،پھر مارنے دوڑے مجھے کہتے ہوۓ " بدبخت ! یہ سب ہے فقط تیری خطا " میں ہنس پڑا تالی بجا کر خوش کروں دل آپ کا چُپکے سے پھر اِتنا کہوں ہستی نہیں بس خواب گاہ نظریں اُٹھا کر دیکھ لو نیلا ہے کتنا آسماں میں بھی اُتر سکتا ہوں چھاتا کھول کر دُہراتے رہتے ہو جنہیں شام و سحر الفاظ معنی سے تہی کیا ہو گئے ؟ گردان ہی میں کھو گئے کچھ حافظے پر زور دیں شاید دکھائی دے سکے اِک ذی نفس میں آپ کو نورِ خدا”

Quote by Fahmida Riaz

Work

Tum Kabeer / تم کبیر

Browse quotes and source details for this work. more

Author

Fahmida Riaz

Browse famous quotes and profile details for Fahmida Riaz. more

You May Also Like

“زندگی کا ایک اور باب طے ہونے کو ہے سفر کی ایک اور منزل اخٹام پذیر ہونے کو ہے اس دنیا کا یہی اصول ہے اے انسان اب گزے لمحے لفظوں میں بتانے کو ہے لیکن زندگی کا ایک آخری باب کھلنے کو ہے سفر کی ایک اور منزل کا آغاز ہونے کو ہے اب اُن گزرے لمحوں کے ساتھ اے انسا ن رب کے حضور پیش ہونے کو ہے”

“تجھے واپس میں لاوں کیسے تیرے بن جینا، اس دل کو سکھاوں کیسے ہوں دل شکستہ، تجھے واپس میں لاوں کیسے تجھے یاد کر کے جو گرتے ہیں آنسو میرے دنیا والوں سے ان کو چھپاوں کیسے بعد تیرے جو کچھ بھی ہے بیتا مجھ پر داستاں وہ میں تجھ کو سناوں کیسے وہ جو سویا تو اس دن تو نہ اٹھا کبھی رہا سوچتا میں کہ تجھ کو جگاوں کیسے پوچھتے ہیں یہ جو مجھ سے کہ تو کیسا تھا تیری عظمت کا انکو بتاوں کیسے تجھے بچھڑے اک عرصہ اب ہونے کو ہے مگر اس دل کو یہ یقیں میں دلاوں کیسے چہرے کی اس ہنسی پہ نہ جاو یاروں تم کو دل کے زخم میں دکھاوں کیسے تیرے ہونے سے ہی ہنستا تھا یہ دل سعدی ہوں پریشاں اب اس کو ہنساوں کیسے (سعد سلمان سعدی)”

“Dost Ku Dolat Ki Niga Sy Mat Dhaku Aksar Wafa Krny Waly Dost Gareeb Huty Han Hazrat❤️Ali R.A دوست کو دولت کی نگاہ سے مت دیکھو اکثر وفا کرنے والے دوست غریب ہوتے ہیں حضرت علیؓ Logoo Ko Dua Ky Liyay Kayny Sy Zaida Baytr Ha Aasay Aamal Kru Ky Logoo Ky Dil Sy Aip Ky Liyay Dua NiKly Hazrat Ali R.A لوگوں کو دعا کے لئے کہنے سے زیادہ بہتر ہے ایسے عمل کرو کے لوگوں کے دل سے آپ کے لئے دعا نکلے حضرت علیؓ Logoo Ky Aayboo Sy Es Tra Ghafil Hu Jao Jes Tra Sooty Huwy Tum Dunya Sy Ghafil Hu Jaty Hu Hazraat❤️Ali R.A لوگوں کے عیبوں سے اس طرح غافل ہو جاؤ جس طرح سوتے ہوئے تم دنیا سے غافل ہو جاتے ہو حضرت علیؓ Namaz Ki Fiker Apny Oopr Farz Khada Ki Kasam Dunya Ki Fiker Sy Azad Hu Jao Gy Or Kamiyabi Tumary Kadam Chomy Gi Hazrat❤️Ali R.A نماز کی فکر اپنے اوپر فرض کرلو خدا کی قسم دنیا کی فکر سے آزاد ہو جاؤ گے اور کامیابی تمہارے قدم چومے گی حضرت علیؓ Guna Pr Nadamat Guna Ko Mita Dyti Ha Nayki Pr Gror Nayki Ko Taba Kr Dyta Ha Hazrat❤️Ali R.A گناہ پر ندامت گناہ کو مٹا دیتی ہے نیکی پر غرور نیکی کو تباہ کر دیتا ہے حضرت علیؓ Sabr Ki 2 Surtayn Han Ju Phasand Hu Usey Bardasht Krna Or Ju Phasand Hu Es Ka Entaazr Krna Hazrat❤️Ali R.A صبر کی دو صورتیں ہیں جو نہ پسند ہو اسے برداشت کرنا اور جو پسند ہو اس کا انتظار کرنا For more urdu quotes and urdu poetry visit our website urdupoetryweb.com”

“Dunya Ma Sab Sy Tez Raftar Chiz Dua Ha Jo Dil Sy Zaban Tak Ponchny Sy Phaly Allah Ky Pas Ponch Jati Ha دنیا میں سب سے تیز رفتار چیز دعا ہے جو دل سے زبان تک پہنچنے سے پہلے اللہ تعالی کے پاس پہنچ جاتی ہے Tuba Ruu Ka Ghosal Ha Jatni Bar Kia Jay Ruu Ma Nikhar Paida Huta Ha توبہ روح کا غسل ہے جتنی بار بھی کی جائے روح میں نکھار پیدا ہوتا ہے Allah Ki Raymat Ki Phali Nishani Ye Ha K Ensaan Ku Apne Aayb Nazr Any Shuru Hu Jaty Han اللہ کی رحمت کی پہلی نشانی یہ کہ انسان کو اپنے عیب نظر آنے شروع ہو جاتے۔ Allah Ky Faysluu Pr Yakeen Rakhu Zindagi Bhot Asaan Hu Jay Gi اللہ کے فیصلوں پر یقین رکھو زندگی بہت آسان ہو جائے گی Ghamu Ki Raa Pr Bary Sakoon Sy Chalu Keu ky Ye Raa Allah Ku Kareeb Kr Dati Ha غموں کی راہ پر بڑے سکون سے چلو کیوں کہ یہ راہ اللہ کو قریب کر دیتی ہے Ma Roz Ghuna Krta Hu Wu Chupata Ha Apni Raymat Sy Ma Majboor Apni Aadat Sy Wu Mashoor Apni Raymat Sy میں روز گناہ کرتا ہوں وہ چھپاتا ہے اپنی رحمت سے میں مجبور اپنی عادت سے وہ مشہور اپنی رحمت سے Ju Allah Ky Diyay Huway Rizk Ko Kafi Samjy Wu Zindagi Ma Kbi Kisi Ka Motaj Ni Huta جو اللہ کے دیئے ہوئے رزق کو کافی سمجھے وہ زندگی میں کبھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا Sabr 1 Sawari Ha Ju Kbi B Apny Sawar Ko Girny Nahi Dayti Na Kisi Ky Kadmoo Ma Na Kisi Ki Nazroo Ma صبر ایک ایسی سواری ہے جو کبھی بھی اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی نہ کسی کے قدموں میں نہ کسی کی نظروں میں For more urdu quotes and urdu poetry visit my WEBSITE urdupoetryweb.com”